• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ترقیاتی بجٹ کتنا ہوگا؟ فیصلہ قومی اقتصادی کونسل کل کرے گی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل(NEC) کااجلاس  اب پیر کی بجائے کل بروز منگل ہوگا۔ کابینہ ڈویژن نےاجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا ہے۔  قبل ازیں یہ اجلاس آٹھ جون کو تین بجے بلایا گیا تھاتاہم رات گئے یہ اجلاس منگل کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کےقومی ترقیاتی بجٹ، اہم معاشی اہداف،پبلک سیکٹر انویسٹمنٹ اور مہنگائی کے سالانہ ہدف کی منظوری دی جائے گی۔آئندہ مالی سال کے لیے مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ چار ہزار سات سو پندرہ ارب روپے،معاشی شرح نمو کا ہدف چار فیصد اور مہنگائی کا سالانہ ہدف آٹھ اعشاریہ دو فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی نے قومی اقتصادی کونسل کے لیےآئندہ مالی سال کےقومی ترقیاتی بجٹ کی مد میں مجموعی طور پرچار ہزار سات پندرہ ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی ہےجس میں وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ایک سو چھبیس ارب روپے،صوبوں کا ترقیاتی بجٹ تین ہزار ایک سو اڑتیس ارب روپے اور سرکاری ملکیتی اداروں کی سرمایہکاری کی مد میں چار سو اکیاون ارب روپے مختص کرنے کی سفارشات شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید