• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگی حالات میں غیر منصفانہ تنقید پر مناسب جواب دینا پڑیگا، مسعود پزشکیان

کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جنگی حالات میں غیر منصفانہ تنقید پر مناسب جواب دینا پڑیگا، معاشرتی ذہنی سکون اور اتحاد برقرار رکھنا ضروری، اختلافِ رائے کو برداشت کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے سرکاری میڈیا اور بعض حلقوں کی تنقید پر تحفظات کا اظہار کیا اور جنگی حالات میں داخلی کشیدگی سے بچنے کی اپیل کی۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ حکومت کے ادارے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم رہتے ہیں کہ معاشرے کا ذہنی سکون متاثر نہ ہو اور وہ قومی اتحاد اور اختلافِ رائے کو برداشت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید