دبئی (اے ایف پی) سیاحت کا بحران، دبئی کے شاہانہ ہوٹل خصوصی رعایتیں دینے پر مجبور، پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر واقع فائیو اسٹار ہوٹلوں نے مقامی رہائشیوں کیلئے رعایتی پیکجز متعارف کرادئیے۔ بعض ہوٹل تزئین و آرائش کے نام پر عارضی بند، کچھ میں تنخواہوں اور عملے میں کمی، سیاحت بحالی جنگ خاتمے سے مشروط ہے۔ ایران جنگ کے باعث خلیجی خطے میں سیاحت شدید متاثر ہونے کے بعد دبئی کے لگژری ہوٹل اب بڑی حد تک مقامی رہائشیوں پر انحصار کر رہے ہیں۔ پام جمیرہ سمیت معروف سیاحتی مقامات پر واقع پانچ ستارہ ہوٹلوں نے رہائشیوں کے لیے خصوصی رعایتی پیکجز متعارف کرائے ہیں، جن کے باعث وہ لوگ بھیاب لگژری ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں جو پہلے ان کی بلند قیمتوں کے باعث ایسا نہیں کر سکتے تھے۔