کراچی (نیوز ڈیسک) اوپیک پلس کا تیل پیداوار بڑھانے کا اعلان، ہرمز بندش سے عالمی منڈی بدستور دباؤ میں، تیل پیدا کرنیوالے ممالک جولائی میں یومیہ1لاکھ 88ہزار بیرل اضافہ کرینگے، بحران کی وجہ سے اضافی پیداوار کے اثرات محد ودہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود ایران اور امریکا کے درمیان تنازع ختم نہ ہونے کے باعث اوپیک پلس نے جولائی میں تیل کی پیداوار یومیہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرلبڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم آبنائے ہرمز کی مؤثر بندش کے باعث اس اضافے کو علامتی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل متاثر ہے۔