ملتان (سٹاف رپورٹر) اسلام و پاکستان اور آئین پاکستان کے منکر و دشمن کسی بھی سرکاری اعزاز و سہولت کے حق دار و مستحق نہیں،وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی اساس و شناخت اور جغرافیہ سرحدات کے محافظین کیخلاف "مہم جوئی" کرنیوالے عناصر کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے ادارے قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے سماجی و سیاسی رہنمامحمد فرحان الحق حقانی کے ہمراہ جامعہ فاروقیہ شجاع آباد میں مفتی محمد طیب صدیقی الازہری سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر مفتی محمد طیب صدیقی اور سماجی و سیاسی رہنما محمد فرحان الحق حقانی نے کہا کہ قیام امن کیلئے ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی ہم اپنے حصے کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔