• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان (سٹافرپورٹر ) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہرینقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد تنویر کے گھر سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، اسی تھانے کی حدود میں نوسرباز نے ڈاکٹر عائشہ سے نقدی لوٹ لی، تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں مسلح افراد نے عرفان سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا جب کہ ارسلان سے نقدی چھین لی گئی، تھانہ قطب پور کے علاقہ میںشعیب کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں آصف اور طارق کے موبائل فونز چوری کر لئے گئے، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں غلام مرتضیٰ کے گھر سے نقدی اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں اسامہ سے نقدی چھین لی گئی، سیتل ماڑی کے علاقہ میں سراج کا موبائل فون چوری کرلیاگیا، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ میںنعمان کا موٹر سائیکل چوری کرلیاگیا، تھانہ دولت گیٹ کے علاقہ میں عقیل سے نامعلوم افراد نے نقدی چھین لی، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں ندیم کے گھر سے سونا اور نقدی چوری کرلی گئی، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ میں حسین سے مسلح افراد نے نقدی چھین لی جب کہ تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقہ میں انس سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔
ملتان سے مزید