• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکٹس کی وصولی میں بے ضابطگیاں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر والڈ سٹی معطل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹکٹس کی وصولی میں بے ضابطگیاں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر والڈ سٹی معطل، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان نے قلعہ کہنہ قاسم باغ پر واقع دمدمہ، نگار خانہ اور گیلری کی وزٹ ٹکٹس کی وصولی میں مبینہ بے ضابطگیوں اور خورد برد کے سنگین الزامات پر والڈ سٹی پراجیکٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمیر کو معطل کر دیا ،ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس کے بعض ملازمین کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور مالی بدعنوانی میں دیگر افراد کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے پر مزید معطلیوں اور محکمانہ کارروائیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ملتان سے مزید