ملتان (سٹاف رپورٹر) جامع مسجد الفرقان زکریا ٹائون کے خطیب قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ خلیفہ ثالث، جامع القرآن، کاتب وحی،پیکر شرم و حیا اور ذوالنورین جیسے عظیم القابات سے متصف حضرت عثمان غنیؓ کی سیرت سے سخاوت اور شرم و حیاکا درس ملتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عثمان نے اسلام کی خاطر اپنا مال، تجارت اور باغات کئی مرتبہ راہ اسلام میں پیش فرمائےجس پر حضور اکرمﷺ نے انہیں کئی مرتبہ جنت کی بشارت دی۔