• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدی موجو د ہیں،شہزاد انجم کھوکھر ایڈووکیٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) جیل ریفارمز کمیٹی کے کو چیئرمین شہزاد انجم کھوکھر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کی بیشتر جیلیں اپنی اصل گنجائش سے کہیں زیادہ قیدیوں کو رکھنے پر مجبور ہیں جس سے رہائشی سہولیات، طبی خدمات، صفائی ستھرائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے بنیادی مسائل سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں،اس سلسلے میں وفاقی و صوبائی حکومت خصوصی طور پر بجٹ مختص کرے تاکہ جیلوں میں قیدیوں کو درپیش مسائل حل ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ بعض جیلوں میں قیدیوں کو طبی عملے اور ادویات کی کمی کا بھی سامنا ہے جب کہ اصلاحی اور فنی تربیتی سرگرمیاں محدود وسائل کے باعث مطلوبہ نتائج نہیں دے پا رہی ہیں۔
ملتان سے مزید