ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم‘ پولیس نے لوٹ مارکے الزام میں 25 مقدمات درج کر لئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے میںڈاکو اسامہ سے موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ الپہ کے علاقے میں نجم سے ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے میں مجیب الرحمان کے رقبہ پر ڈاکوئوں نے گھس کر ملازم کو یرغمال بناکر سولر ‘ انورٹر وغیرہ مالیت 3لاکھ 50ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ گلگشت کے علاقے میں علی رضا کا گیس میٹر ، عافیہ کے4لاکھ روپے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں ظفر کاموٹر پمپ، ڈی ایچ اے کے علاقے میں یونس کا سامان، طارق کا سامان، نذرت بی بی کے70ہزار روپے، صدر کے علاقے میں شاہد، الپہ کے علاقے میں عبداللہ، کینٹ کے علاقے میں مسعود کے موبائل فونز ، عبدالاحد کی موٹرسائیکل، قطب پور کے علاقے میں آصف، شاہ شمس کے علاقے میں حسیب کے موبائل فونز، ممتاز آباد کے علاقے میں عمران کا رکشہ، نیو ملتان کے علاقے میں عثمان، سیتل ماڑی کے علاقے میں راحت کے موبائل فونز، دہلی گیٹ کے علاقے میں وقاص کے کپڑے وغیرہ، دولت گیٹ کے علاقے میں خرم شہزاد کی موٹر سائیکل،لوہاری گیٹ کے علاقے میں حسن کا موبائل فون، بدھلہ سنت کے علاقے میں ندیم کاتار، سٹی و صدر جلالپور کے علاقے میں منور عباس کی موٹرسائیکل اور غلام اکبر کی بکری چوری ہوگئی،پولیس نے نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔