ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 30مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے بلال شفیق سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے عمران سیتل ماڑی کے علاقے عون رضا تھانہ کینٹ کے علاقے عبدالرحمان تھانہ ممتاز آباد کے علاقے احسان ، سویراتھانہ مخدوم رشید کے علاقے یعقوب کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے اصغر شاہ رکن عالم کے علاقے فیصل ،طاہر کے موبائل فونز محمد علی ، عامر کی موٹرسائیکلیں سیتل ماڑی کے علاقے محمد حسن لوہاری گیٹ کے علاقے اقبال ،رضوان کے موبائل فونز کینٹ کے علاقے دین محمد کی نقدی جلیل آباد کے علاقے عدنان کا موبائل قطب پور کے علاقے فہیم گل کی گھڑی احمد رضا کا میٹر بجلی فرقان ،یاسر کے موبائل فونز شاہ شمس کے علاقے سکندر کی موٹرسائیکل ممتاز آباد کے علاقے بشیر کا موبائل سٹی شجاع آباد کے علاقے حسنین کا میٹر بجلی غلان شبیر کا ٹرانسفارمر راجہ رام کے علاقے قاسم کی نقدی موبائل وغیرہ بی زیڈ کے علاقے عبید الرحمن کاموبائل عمر کی موٹرسائیکل کوتوالی کے علاقے امیر اورصدر کے علاقے حسنین کے موبائل فونز چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔