ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر نے وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی سمال ٹریڈرز فکس ٹیکس سکیم پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سکیم کو تاجروں کیلئے مزید قابلِ عمل اور آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ چھوٹے تاجر اس سے استفادہ کر سکیں‘ اس حوالے سے چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی، چیئرمین احتشام الحق، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمانانصاری، سینئر نائب صدر حاجی اصغر اکبر اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تجویز کردہ فکس ٹیکس اسکیم میں رجسٹریشن فیس یا ابتدائی کم از کم ٹیکس کی رقم 25 ہزار روپے مقرر کرنا چھوٹے تاجروں کے لیے مشکل ہے، لہٰذا اسے کم کرکے 5 ہزار روپے کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ تاجر رضاکارانہ طور پر اس اسکیم کا حصہ بن سکیں۔