ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، متعدد مقدمات میں مطلوب 5 اشتہاری و مفرور ملزمان گرفتار‘ تفصیلات کے مطابق مفرور ملزمان اور اشتہاریوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ گلگشت اور تھانہ مظفرآباد پولیس نے متعدد مقدمات میں اشتہاری اور عدالتی مفرور 2ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس تھانہ گلگشت اور تھانہ مظفرآبادکی پٹرولنگ ٹیموں نے سنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا جو کہ اشتہاری اور عدالتی مفرور تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا جب کہ پولیس تھانہ شاہ شمس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب 3 اشتہاریوں ندیم حبیب ، محمدحسین اور محموداحمد کو گرفتار کر لیا جوکہ تھانہ شاہ شمس کے ڈکیتی کے مقدمے میں ملتان پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھے، ووسری جانب پولیس تھانہ بستی ملوک نے خاتون سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور پولیس تھانہ مخدوم رشید نے نوجوان سے بدفعلی کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔