• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار،3موٹر سائیکل، 2موبائل فون، رقم برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 2رکنی بائیک لفٹر گینگ کوگرفتار کر کے3موٹر سائیکل، 2موبائل فون اور رقم برآمد کر لی گئی، تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے 3مسروقہ موٹر سائیکل، چھینے گئے 2موبائل فون، رقم 21ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، پولیس کاکہنا ہے کہ گینگ ارکان موٹر سائیکل چوری کے علاوہ سٹریٹ کرائم اور دیگر چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔
اسلام آباد سے مزید