راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد مسافر ہائی ایس گاڑی میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر آگ بجھانے کا کام شروع کیا اور شعلوں پر قابو پایا۔