اسلام آباد(نمائندہ خصوصی/اے ایف پی ) آرمی چیف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل روڈولف ہیکل نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔جی ایچ کیو پہنچنے پر معزز مہمان کوتینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور‘علاقائی سلامتی کی صورتحال‘ دفاعی تعاون اور دوطرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔لبنان میں موجود ایک ذریعے نے اے ایف پی کو بتایاکہ اس دورے کا تعلق وسیع تر امن مذاکرات سے ہے۔ دریں اثناءآرمی چیف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ نے جنرل ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔