• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قابض میئر خود کو عوام کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے، امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی

کراچی (جنگ نیوز) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ ملک کے حقیقی حکمرانوں کی طرف سے طاقت کے ذریعے تسلط قائم رکھنے سے عوام میں محرومی کا احساس بڑھ رہا ہے۔ کراچی کے قابض میئر کو عوام کے پانی، سڑکوں کی تعمیر، صفائی جیسے مسائل سے کوئی غرض نہیں کیونکہ وہ خود کو عوام کے آگے جواب دہ نہیں سمجھتے۔ وہ گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں جماعت اسلامی کے تحت "کمیونٹی سرکل" کی تاسیسی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق یوسی ناظم اور علاقے کی بزرگ شخصیت انصار رضی اور جماعت اسلامی کے نائب ناظم علاقہ صلاح الدین بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید