کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام نیو کراچی 11 ایف صبا سینیما کےقریب قائم کیے گئے شراب خانے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں شراب خانوں کا قیام نہ صرف مقامی آبادی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتا ہے بلکہ معاشرتی برائیوں کو بھی فروغ دیتا ہے،رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ محکمہ،ضلعی انتظامیہ اور اعلی حکام فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں۔