• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرتے ہیں، سردار رحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے جائز حقوق کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور حقِ خودارادیت کے حصول کے لئے ان کی طویل جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کوبین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں سردار محمد یوسف، سردار شبیر احمد، غلام قادر، عبدالرازق عباسی، محمد رشید اور دیگر کشمیری رہنما و سماجی شخصیات شریک تھیں۔ وفد نے کشمیری عوام کو درپیش مسائل، حقِ خودارادیت کی جدوجہد اور کشمیری مہاجرین کے حقوق سے متعلق اپنے تحفظات اور مطالبات تفصیل سے پیش کئے۔سردار عبد الرحیم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کشمیری مہاجرین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیری مہاجرین کے حقوق، نمائندگی اور آئینی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید