• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موہن جو دڑو تہذیب سے کسی ہتھیار کی نشانیاں نہیں ملتیں، ذوالفقار شاہ

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ موہن جو دڑو کی ہزاروں سال پرانی تہذیب سے کسی ہتھیار یا جنگی سازوسامان کی نمایاں نشانیاں نہیں ملتیں، البتہ آرٹ، ثقافت اور تہذیبی ترقی کے بے شمار نمونے دریافت ہوئے ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ امن، محبت، رواداری اور انسان دوستی کی دھرتی ہے۔پاکستان کے تمام صوبے ہمارے اپنے ہیں اور قومی یکجہتی ہماری طاقت ہے۔ شاعروں، ادیبوں اور فنکاروں کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دورے کرنے چاہئیں تاکہ ثقافتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ ملے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی آرٹس کونسل میں معروف شاعر علام سرور سومرو کی کتاب کی تقریب اجرا کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے صوفی ازم، محبت، برداشت اور انسانیت کے پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ قلم، ادب، فن اور ثقافت دلوں کو جوڑنے کی طاقت رکھتے ہیں۔اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، عبدالمومن میمن،ڈاکٹر ایوب شیخ نے خطاب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید