کراچی( اسٹاف رپورٹر) ترجمان میئرکراچی اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نےجماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہڑتالیں اور دھرنے ترقی کا راستہ ہوتے تو کراچی مسائل کا شکار نہ ہوتا، انہوں نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پارٹی قیادت، کارکنان اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی عوامی خدمت، ترقیاتی سیاست اور جمہوری اقدار پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کا واضح اظہار ہے۔