• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ امتحانات پارٹ ٹو کے امتحانات، جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،مقدمہ درج

لاہور(خبرنگار)تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات پارٹ ٹو سوکس کا پرچہ ہوا۔ کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے پنجاب کالج فار بوائز مین بلیوارڈ ایئر لائن سوسائٹی لاہور کے امتحانی سنٹر پر چھاپہ مارا، جعلی امیدوار ارسلان یاسین سوکس کا پیپر دیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا رولنمبر 687544 اصلی امیدوار ممتاز حسین کی جگہ جعلی امیدوار ارسلان یاسین امتحان دے رہا تھا جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
لاہور سے مزید