ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 22افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، کینٹ پولیس نے ملزم ریحان سے 25لیٹر شراب، ملزم یوسف سے 1040گرام چرس، جلیل آباد پولیس نے ملزم کاشف سے 1200گرام چرس، مظفر آباد پولیس نے ملزم رفیق سے 10لیٹر شراب، صدر پولیس نے ملزم منور سے 20لیٹر شراب، ملزم سکندر سے 600گرام چرس، ملزم شعیب سے 10لیٹر شراب‘ الپہ پولیس نے ملزم مظہر سے 20لیٹر شراب، بستی ملوک پولیس نے ملزم زاہد سے 1160گرام چرس، ملزم صابر سے 23لیٹر شراب، ملزم ندیم سے 27لیٹر شراب، صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم گلباز سے 610گرام آئس، سٹی و صدر جلالپور پولیس نے ملزم طیب سے 20لیٹر شراب، ملزم صفدر سے 16لیٹر شراب، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم ناصر سے 15لیٹر شراب، ملزم جاوید سے 10لیٹر شراب، ملزم عمران سے 10لیٹر شراب، دہلی گیٹ پولیس نے ملزم حیدر سے 20لیٹر شرا ب، ملزم اسحاق سے 580گرام چرس، لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم سنی سے شراب، ملزم کاشف سے 100گرام چرس اورپاک گیٹ پولیس نے ملزم حبیب اللہ سے 1150گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے اور اسلحہ برآمدکر لیا، تھانہ کپ کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 01ملزم گرفتار، آتش بازی کا سامان برآمد، مقدمہ درج،پولیس تھانہ کپ نےکارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم جاوید ولدشوکت علی کو گرفتار کرکے آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا، مقدمہ درج کرکے ملزم کو تھانہ کپ کے علاقے گڑ منڈی سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 16نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، تھانہ ممتاز آباد پولیس نے گودام اور دکان کو آگ لگانے کے الزام میں دو نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ چہلیک پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 8افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ گلگشت پولیس نے ناقص دودھ فروخت کرنے کے الزام میں ملزم دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ مظفرآباد پولیس نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ نیو ملتان پولیس نے شہری سے نقدی اور موبائل لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔