• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 شہید

تہران /واشنگٹن (اے ایف پی /نیوز ڈیسک ) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کے جنگی طیاروں کا لبنانی شہرصور میں بڑا فضائی حملہ ‘9افرادشہید‘32زخمی ‘حزب اللہ کی جوابی کارروائی ‘جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج پر راکٹ حملے‘پیش قدمی روک دی ‘ فرانس نے اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی جبکہ برطانیہ نے اپنے شہریوں اور کمپنیوں پر زوردیاہے کہ وہ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں کاروبارسے گریز کریں ‘ امریکا کے نائب صدرجے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو پسند آئے یانہ آئے ایران سے معاہدہ امریکا کے مفادمیں ہے جبکہ صدرٹرمپ نے ایک بار پھر کہاہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جلد پیش رفت متوقع ہے‘آئندہ دوتین دن میںمعاہدہ طے پانے کا اچھا امکان ہے‘ نتن یاہومیری بات مانتے ہیں‘ گزشتہ شب ایران نے ہرمز میں ہمارااپاچی ہیلی کاپٹرمار گرایا ہے ‘ اب ہمیں ردعمل دینا پڑےگا تاہم ہیلی کاپٹرکا گرنا کوئی بڑی بات نہیں ‘ اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر کا کہنا ہے کہ ان کی فوج ایران پر ایک اور شدید اور دور رس حملہ کرنے کے لیے تیار ہے‘ دوسری جانب ایران کے اعلیٰ مذاکرات محمد باقر قالیباف نےامریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنےوعدے کو توڑنے سے باز رہےجبکہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے غیر ملکی افواج پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز اور اس کے قریبی علاقوں کو چھوڑ دیں اور خبردار کیا کہ اگر وہ وہاں موجود رہیں تو انہیں لڑائی کی زد میں آنے کا مسلسل خطرہ رہے گا‘ایران سفارت کاری کی زبان کو ترجیح دیتا ہے لیکن دوسری زبانیں بھی بول سکتا ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ تہران نے امریکی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا‘اس حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ نہیں تھا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس کے مطابق مشرق وسطیٰ کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں‘آگے بڑھنے کا واحد راستہ بات چیت اور مذاکرات ہیں۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آرمی ایئر ڈیفنس فورس کے دو اہلکارپیرکو اسرائیلی حملے میں شہیدہوگئے۔رات گئے امریکی سینٹ کام نے بتایا کہ ایران پر دفاعی حملے شروع کر دیئے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید