• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر، مختلف اضلاع میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

مظفرآباد/ راولا کوٹ/ میرپور، اسلام آباد (عباس گردیزی، قاسم عباسی، نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) آزاد کشمیر کےمختلف اضلاع میں کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان کشیدگی، تصادم اور جھڑپوں کے واقعات پیش آئے جسکے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے جن کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، کئی شہروں میںمارکیٹیں، دکانیں اور بازار بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہی، میرپور کے علاقے میاں محمد ٹاؤن میں مظاہرین نے پولیس چوکی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چوکی انچارج زخمی ہوگیا،امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار سڑکوں اور دیگر علاقوں میں پیٹرولنگ کر رہے ہیں، ادھر آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں صورتحال پرسکون،عوام نے احتجاج کی کال مسترد کردی ،راولاکوٹ اور دیگر اضلاع میں بھی بازار اور کاروباری مراکز کھل چکے ہیں،دوسری جانب مظفرآباد میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کامیاب کارروائی کے دوران پانچ مبینہ دہشت گردوںکو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر مواصلاتی آلات برآمد ہوئے، دوسری جانب وفاقی کابینہ کے ایک ذریعہ نے انٹیلی جنس رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے ʼدی نیوز کو بتایا کہ اس احتجاج کیلئے فنڈز ایک غیر ملکی ملک میں آباد بعض کشمیری شہریوں کی طرف سے فراہم کیے جا رہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید