• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کی رفتار تیز کی جائے، شہباز شریف

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری ہماری ترجیح ہے،نجکاری کے تمام عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔ڈسکوز کی نجکاری کے بعدمضبوط ریگولیٹری فریم ورک بنایا جائے، انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران کہی ،اجلاس کو ڈسکوز کی نجکاری کے حوالےسے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید