کراچی (رفیق مانگٹ)شوبز، سیاست اور ٹیکنالوجی کی بڑی شخصیات بچوں کے لیے سوشل میڈیا کو محدود قرار دینے پر متفق،سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بیٹیوں کو فیس بک سے دور رکھابرطانوی شاہی خاندان بچوں کے اسکرین ٹائم پر سخت پابندی کے حامی،ٹیکنالوجی کے خالق بھی محتاط، بل گیٹس، اسٹیو جابز اور مارک زکربرگ بچوں کے اسکرین ٹائم کے خلاف، یوٹیوب و گوگل قیادت نیل موہن، سوسن ووجیککی اور سندر پچائی بھی بچوں کی ڈیجیٹل رسائی محدود کرنے کے حق میں،14 سال سے پہلے فون نہیں... بل گیٹس اور اسٹیو جابز سمیت ٹیک لیڈرز کی سخت پالیسیز، جارج کلونی، کیرا نائٹلی اور شکیرا سمیت عالمی ستاروں کی بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی پالیسی سوشل میڈیا بچوں کے لیے خوفناک اور نشہ آور، رابی ولیمز اور ایوا مینڈیس شکیرا، کیلی کلارکسن اور پنک کی زیرو اسکرین پالیسی،بچوں کے لیے سوشل میڈیا مکمل بندبلیک چائنا، کرسٹن بیل اور ایشٹن کچر و میلا کنیس کا بچوں کے اسکرین ٹائم پر سخت کنٹرولڈیوڈ بیکہم اور ایڈی مرفی کا بچوں کے لیے محدود اسکرین ٹائم اور سوشل میڈیا پر پابندیٹیکنالوجی بچوں کی ذہنی صحت کے لیے خطرہ،نکول کڈمین، آلوک ناتھ اور پینیلوپ کروز سوشل میڈیا بچوں میں اضطراب اور خود اعتمادی کی کمی پیدا کرتا ہے،شوبز انڈسٹری،ڈیجیٹل دور میں جہاں سوشل میڈیا بچوں کی زندگی کا لازمی حصہ بنتا جا رہا ہے، وہیں دنیا کی معروف شوبز شخصیات، حکمران رہنما اور ارب پتی کاروباری افراد ایک مختلف راستہ اختیار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔