کراچی (نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5انتخابی حلقوں کے 26پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حتمی نتائج کا اعلان عارضی طور پر روک دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان حلقوں کے نتائج اس وقت تک حتمی قرار نہیں دیے جا سکتے جب تک متاثرہ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ مکمل ہو کر نتائج مرتب نہیں ہو جاتے۔