• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے امریکا، ایران جنگ بندی میں مؤثر سفارتی کردار ادا کیا، جرمن سفیر

لاہور (آصف محمود بٹ) جرمنی کی پاکستان میں سفیر اینا لیپل نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا۔ایران جنگ بندی میں مؤثر سفارتی کردار ادا کیا۔جرمنی کی پاکستان میں اقتصادی دلچسپی بڑھنے لگی ہے، اصلاحات سے تجارت و سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔ بدلتی ہوئی عالمی جغرافیائی و اقتصادی صورتحال کے تناظر میں جرمن کاروباری ادارے نئی منڈیوں اور شراکت داریوں کی تلاش میں ہیں اور پاکستان اس حوالے سے اہم امکانات کا حامل ملک بن کر ابھر رہا ہے، تاہم دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کو اقتصادی اصلاحات کے عمل کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھانا ہوگا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت دار جرمنی کی جی ایس پی پلس فریم ورک کیلئے حمایت کو سراہتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید