• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم منیر اور لبنان کے فوجی سربراہ کی ملاقات کا تناظر

اسلام آباد (فاروق اقدس/ خصوصی رپورٹ) فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لبنان کے فوجی سربراہ جنرل روڈ ولف ہیکل کی ملاقات کا تناظر۔ کیا امریکہ ،ایران ،اسرائیل اور لبنان کے دور ان جنگ کی صورتحال ہے ؟۔ تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے منگل کو اپنے دفتر جنرل ہیڈ کوارٹرز ( GHQ) میں مصروف ترین دن گزارا جس میں معمول کی منصبی ذمہ داریوں کے علاوہ لبنان کی سربراہ جنرل روڈ ولف ہیکل اور بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی تھیں ان دونوں اہم عسکری شخصیات کے دورہ پاکستان کی اہمیت اس حوالے سے بھی غیر معمولی اہمیت کی حامل سمجھیں جارہی ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان امریکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اور فیلڈ مارشل جنرل آصف منیر کی کوششیں اس حوالے سے عالمی توجہ حاصل کیے ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید