اسلام آباد (رانا غلام قادر/تنویر ہاشمی )سول سرونٹس کودوہری شہریت 90دن میں ڈیکلیئر کرنے کا حکم دیدیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیا ڈیکلریشن فارم مرتب کر کے عمل درآ مد کیلئے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو آفس میمو ر نڈم ارسال کر دیا ہے۔آفس میمو رنڈم سیکشن افسر ڈسپلن سلمیٰ عزیز کی جانب سے بھیجا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے قوا عد کی روشنی میں با قاعدہ ڈیکلریشن فارم بھی ڈیزائن کیا ہے۔