• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان باشندوں کے پاکستانی پاسپورٹ بنانے میں ملوث افسر گرفتار

کراچی ( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے جعلی پاکستانی دستاویزات پر افغان باشندوں کے پاکستانی پاسپورٹ بنانے میں ملوث پاسپورٹ آفس کے افسر کو گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق 70 سے زائد مشتبہ غیر ملکی افراد کے پاسپورٹ بنانے کی دستاویزات بھی برآمد کئے گئے۔شارع فیصل عوامی مرکز پر واقع پاسپورٹ آفس پر ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ ( سی ٹی ڈبلیو ) نے چھاپہ مار کارروائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس فاروق سیال کو حراست میں لے لیا۔چھاپے کے دوران ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ مشتبہ غیر ملکیوں کا تعلق مبینہ طور پر افغانستان سے ہے جس کی مزید جانچ کی جارہی ہے۔دوسری جانب محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے گرفتار گریڈ 16 کے افسر فاروق علی سیال کو معطل کر دیا ہے۔ملزم عوامی مرکز پاسپورٹ آفس میں بطور نائٹ شفٹ انچارج کام کر رہا تھا۔ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید