• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں نئے ٹیکس لگے تو 13 جون سے ملک گیر احتجاج شروع ہوگا، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بجٹ میں نئے ٹیکس لگے تو 13 جون سے ملک گیر احتجاج شروع ہوگا، حافظ نعیم،امیر جماعت اسلامی نے بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کر دیا، آئی پی پیز معاہدوں کا آڈٹ اور یرغمال پاکستانیوں کو بازیاب کرایا جائے، پریس کانفرنس سے خطاب ،امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ اگر 12 جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ میں عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالا گیا تو 13 جون سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز اور بہت جلد پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیاجائے گا، یہ اعلان انھوں نےپیر کو ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا ہے کہ اگر 12 جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ میں عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالا گیا تو 13 جون سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز اور بہت جلد پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیاجائے گا ۔ نوجوان،مزدورطلباء،وکلاء،اساتذہ،ڈاکٹرز، تاجر سمیت تمام طبقات سے وابستہ افراد عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

اہم خبریں سے مزید