کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کےپارلیمانی لیڈر افتخار عالم نے کہا ہے کہ صرف بیانات اور تنقید سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہونگے، ایم کیو ایم عوام کی نمائندہ جماعت ہے ،اسےبیانات یا خواہشات سے ختم نہیں کیا جا سکتا، جماعت اسلامی کے ٹاؤن ناظمین بلدیاتی مسائل حل کرنے میں ناکام رہےہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کیا۔ افتخار احمدنےحافظ نعیم کے بیانات کو حقائق کےبرعکس اورعوام کےسیاسی شعور کی توہین قراردیتے ہوئے کہا کہ کراچی کو ایم کیو ایم سے خالی کرنے کے دعوے دراصل لاکھوں شہریوں کے جمہوری فیصلے کو تسلیم نہ کرنے کے مترادف ہیں۔