اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا، وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب آج اقتصادی سروے رپورٹ جاری کرینگے ، حکومت رواں مالی سال کے بعض معاشی اہداف حاصل کرنےمیں ناکام رہی جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد ہدف کے مقابلے 3.7 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ ہے، زرعی شعبے میں ہدف 2فیصد کے مقابلے میں 2.9فیصد ، صنعتی شعبے میں 4.3فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.5فیصد ، خدمات کے شعبے میں 4فیصد کے مقابلے میں 4.1فیصد شرح نمو حاصل ہونے کی توقع ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا اور خدمات کے شعبے کی کارکردگی بہتر رہی، رواں مالی سال اوسط مہنگائی 7.50فیصدسالانہ ہدف کے مقابلے میں 11 ماہ کے دوران 7.1فیصد رہی جبکہ مئی میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.66 فیصد تک جا پہنچی۔