اسلام آباد( زبیر قصوری)اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2موبائل فون کمپنیوں کو بڑا ریلیف۔ پی ٹی اے کے کروڑوں روپے کے جرمانوں کی وصولی روک دی گئی، وفاق اور اتھارٹی کو نوٹس جاری۔ تفصیلات کے مطابقاسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی جانب سے یوفون اور ٹیلی نار پاکستان پر عائد کروڑوں روپے کے جرمانوں کے خلاف دائر آئینی درخواستوں پر اہم عبوری ریلیف دیتے ہوئے جرمانوں کی وصولی روک دی ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔