• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر طویل المدتی معاشی پالیسی مرتب کرنی ہوگی

پشاور( لیڈی رپورٹر) تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر طویل المدتی معاشی پالیسی مرتبکرنی چاہیے۔ حکومت کو مہنگائی، بے روزگاری، ڈیم بنانے، پاور سیکٹر اصلاحات اور ٹیکس نیٹ بڑھانے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ ملکی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین ایکنامکس ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ذلاکت خان نے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ہمدرد شوریٰ پشاور کے سروسز کلب میں منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا موضوعʼʼپری بجٹ2026۔معاشی چیلنجز اور ممکنہ حلʼʼ تھا۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کو قرضوں، مہنگائی، بے روزگاری اور سیاسی عدم استحکام جیسے سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کا مجموعی قرضہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور معیشت کا زیادہ تر انحصار قرضوں پر ہو گیا ہے۔
پشاور سے مزید