پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور نے انڈر گریجویٹ پروگرامز، جن میں ڈاکٹر آف فارمیسی، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ایس نرسنگ، بی ایس الائیڈ ہیلتھ سائنسز، پبلک ہیلتھ اور دیگر ڈگری پروگراموں میں داخلوں کے لئے پہلا کمپیوٹر بیسڈ سنٹرلائزڈ ایڈمشن ٹیسٹ مکمل کر لیا، ٹیسٹ دو دنوں میں ﷰلیا گیا، جس کے ذریعے پہلی مرتبہ روایتی کاغذی امتحانی نظام کی جگہ مکمل کمپیوٹر بیسڈ اور پیپر لیس نظام متعارف کرایا گیا۔ یونیورسٹی کے جاری کردہ تفصیل کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کے لئے 18161 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی ٹیسٹ پشاور، مردان، سوات، ہزارہ، صوابی، کوہاٹ، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر، چترال، دیر بالا، پارا چنار اور اسلام آباد سمیت 23 مراکز میں منعقد کیا گیا۔