پشاور (خصوصی نامہ نگار) ماہرین جراحی نے پہلے روبوٹک سرجری کورس اور متوازی لائیو بیریاٹرک سرجری سمپوزیم کو پاکستان اور پوری قوم کے لئے باعثِ فخر اعزاز اور تاریخی لمحہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بڑے سرکاری تدریسی ہسپتالوں میں روبوٹک سرجری کا فوری آغاز قومی ضرورت ہے تاکہ شدید موٹاپے کا جدید علاج کیا جاسکے۔ وہ لپروسکوپی اکیڈمی پاکستان کے زیرِ اہتمام خیبر میڈیکل کالج اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے اشتراک سے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالجانان اورکزئی، پروفیسر ڈاکٹر محمد زرین اور دیگر نے خطاب کیا۔ پروگرام میں عالمی شہرت یافتہ ماہرینِ جراحی پروفیسر ڈاکٹر نجف نواز صدیق (برطانیہ)، پروفیسر ڈاکٹر غلام صدیق (اسلام آباد)، پروفیسر مشتاق، ڈاکٹر محمد فہد شاہ، ڈاکٹر زبیر خانزادہ، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر نثار اور دیگر نے شرکت کی۔ لائیو روبوٹک اور بیریاٹرک آپریشنز، عملی تربیتی ورکشاپس اور سائنسی نشستوں کے ذریعے پاکستان اور ہمسایہ ممالک سے آئے ہوئے سرجنز کو جدید ترین جراحی مہارتیں منتقل کی گئیں۔ ڈاکٹر عبدالجانان