راولپنڈی (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت راولپنڈی کے جج اعجاز علی نے مری کے علاقہ میں محکمہ جنگلات کی اربوں روپے کی سرکاری اراضی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام منتقل کرنے کے ریفرنس میں نامزد سوسائٹی کے مالکان سمیت دیگر بیشتر شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی، نیب نے اس ریفرنس میں مجموعی طور پر 28ملزمان کو نامزد کر رکھا ہے گزشتہ روز دو ملزم غیرحاضر تھے۔ عدالت نے غیرحاضر رہنے والے دو ملزمان کو فرد جرم کیلئے پندرہ جون کو طلب کرلیا، نیب نے اس ریفرنس میں سابق تحصیل ناظم مری سمیت محکمہ جنگلات وبلدیات کے افسران اور ماتحت عملے کو نامزد کر رکھا ہے۔