• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون ڈاکٹر پرتیزاب پھینکنےکاواقعہ قابل مذمت ہے،جمعیت

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جمعیت کے صوبائی پریس ریلیز میں سول اسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پرتیزاب پھینکنے اور سرکاری اسپتالوں میں خواتین ڈاکٹروں اور خواتین نرسنگ اسٹاف کی ہراسمنٹ سے متعلق سامنے آنے والی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تیزاب گردی کا واقعہ وحشتناک عمل ہے جو کہ قابل مذمت ہے لیکن خواتین اسٹاف کے حوالے سے مستقل غیر محفوظ ماحول اس سے زیادہ تشویشناک امر ہےصحت سے متعلق اداروں میں لوگ اپنی بچیاں اس مقصد کیلئے نہیں بھیجتے کہ ان کو بلیک میلنگ کا نشانہ بنایا جائے جب اس قسم کی خبریں سامنے آتی ہیں تو لوگ اپنی بچیوں کو تعلیم دلانے میں بھی ہچکچاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے گھمبیر ماحول کی نشاندہی کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیوں کیبجائے معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائےاورصوبے کے تمام ہسپتالوں میں تمام ملازمین کی حاضری کا بائیو میٹرک نظام نافذ کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید