زیورخ (جنگ نیوز) 2026 فٹبال ورلڈ کپ کے دوران مبینہ مشکوک بیٹنگ سرگرمیوں پر فیفا اور ایک آزاد نگران ادارے کے درمیان اختلاف سامنے آگیا۔ کھیلوں میں مشکوک بیٹنگ کی نگرانی کرنے والے گروپ آف کوپن ہیگن نے تمام 104 میچوں کا جائزہ لینے کے بعد سات واقعات کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے مزید جانچ کی سفارش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 15 میچوں کو خصوصی نگرانی میں رکھا گیا جبکہ غیرمعمولی بیٹنگ، شرطوں کے اتار چڑھاؤ اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دوسری جانب فیفا نے خدشات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران کسی بھی میچ میں مشکوک بیٹنگ یا میچ فکسنگ کے شواہد نہیں ملے۔ رپورٹ میں بعض ریڈ کارڈز، وی اے آر تنازعات اور غیرمعمولی بیٹنگ مارکیٹس کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، تاہم نگران ادارے نے واضح کیا ہے کہ یہ الرٹس میچ فکسنگ کا ثبوت نہیں بلکہ مزید تحقیقات کا تقاضا کرتے ہیں۔