• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بیٹنگ سے پیسہ کمایا، بھارتی ماڈل کا ریئلٹی شو میں انکشاف

ممبئی (جنگ نیوز) بھارتی ماڈل اور اداکارہ پامالا سرینا کے ایک ریئلٹی شو میں کیے گئے اعتراف نے کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ طالب علمی کے دوران انہیں کرکٹرز سے جڑی مبینہ اندرونی معلومات ایک قریبی دوست کے ذریعے ملتی تھیں، جن کی بنیاد پر وہ کرکٹ میچوں پر شرطیں لگاتی رہیں اور اس سے خوب پیسہ کمایا۔ پامالا سرینا نے کہا کہ اس وقت انہیں اس عمل میں کوئی برائی محسوس نہیں ہوتی تھی، تاہم اب وہ اسے درست نہیں سمجھتیں۔ انہوں نے کسی کرکٹر، ٹیم یا میچ کا نام نہیں لیا اور نہ ہی اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش کیا۔ ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی، تاہم اب تک کسی کرکٹ بورڈ یا متعلقہ ادارے کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اسپورٹس سے مزید