• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنڈی حوالہ عالمی نیٹ ورک بے نقاب، 38 لاکھ روپے برآمد

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کراچی سی پورٹ نے ہنڈی حوالہ نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے 38لاکھ روپے برآمد کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کراچی سی پورٹ (KSP) ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بین الاقوامی ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کا سراغ لگا کر 38 لاکھ روپے موقع پر برآمد کر لیے۔دوران معائنہ ایک بحری جہاز کے کپتان عبدالسلام کی مشکوک غیر موجودگی نوٹ کی گئی۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے ٹیم نے کپتان عبدالسلام کو لانچ کے مالک منصور بلوچ کے حوالے 38 لاکھ روپے کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ رقم کو مشتبہ آمدن قرار دیتے ہوئے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے برآمد موبائل فونز کی جانچ کے دوران بین الاقوامی ہنڈی حوالہ نیٹ ورک سے متعلق اہم شواہد سامنے آئے۔تحقیقات کے مطابق 1,200 کارٹن ایرانی شراب کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدن کے تنازع کے بعد لانچ "العرفان" کو دبئی میں تقریباً 80 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا اور رقم غیر قانونی ہنڈی حوالہ ذرائع کے ذریعے پاکستان منتقل کی گئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق غلام حسین نے ہنڈی حوالہ سہولت کار کے طور پر کردار ادا کیا جبکہ ملزمان کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ گفتگو سے بھی اس غیر قانونی لین دین کی تصدیق ہوئی۔منصور بلوچ کپتان حکام کے مطابق عبدالسلام اور غلام حسین کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان، برآمد شدہ رقم اور ڈیجیٹل شواہد مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل (CBC) کراچی کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید