• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپواکے زیر اہتمام خواتین میں مالیاتی آگہی کیلئے خصوصی فنانشل لٹریسی سیشن کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر ) آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن (اپوا) مرکز نواں شہر ملتان کے زیر اہتمام خواتین میں مالیاتی آگہی اور خودمختاری کے فروغ کے لیے خصوصی فنانشل لٹریسی (مالیاتی شعور) سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان سے کرن امجد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، سیشن میں  خواتین کو جدید بینکاری نظام، بچت کی اہمیت، مالی منصوبہ بندی اور مختلف مالی سہولیات کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کی گئی، تقریب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی نمائندہ کرن امجد، اپوا کی سیکرٹری جنرل نازیہ یاسر، ایگزیکٹو ممبران طاہرہ نجم، یاسمین بخاری، پرنسپل عابدہ اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے مالیاتی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملتان سے مزید