• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنرملتان کی زیر صدارت محرم الحرام انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر محرم الحرام کے موقع پر مثالی سیکیورٹی، امن و امان کے قیام اور جلوس روٹس پر بہترین انتظامات کے لیے ضلعی انتظامیہ نے فول پروف پلان تشکیل دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی صدارت میں محرم الحرام انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر جنرل راشد محمود سمیت مختلف ضلعی محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران جلوس روٹس کی مثالی صفائی، لائٹنگ، پارکنگ، سیکیورٹی انتظامات اور دیگر مرمتی کام فوری مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کی حفاظت کے لیے تمام مجالس، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کی خصوصی سکریننگ کی جائے گی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف جلوس روٹس پر سہولت کیمپس بھی قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عزاداروں اور جلوس لائسنس داران کی سہولت کے لیے جلوس روٹس پر لائٹنگ، سڑکوں کی مرمت، صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری انتظامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں تاکہ محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامی اور سیکیورٹی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ملتان سے مزید