• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری ، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم،  پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق  تھانہ کینٹ کے علاقے نشتر ہسپتال سے عبدالباسط کی جیب سے نامعلوم چور بٹوا جس میں چالیس ہزار موجود تھے چوری کرکے فرار ہوگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے  میں نامعلوم چور فیضان اشرف کی موٹرسائیکل لے اڑے ،تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں  عاشق سے مسلح ڈاکو  34ہزار  روپے اور موبائل فون  چھین کر فرار ہوگئے، شہباز سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فون لے گئے، شاہ شمس کے علاقے میں علی کا موبائل فون، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں عمران کی موٹرسائیکل ،اسلم کی کرسیاں  اور ادریس کی موٹرسائیکل ،سیتل ماڑی کے علاقے میں حبیب الرحمان کا سامان ،دولت گیٹ کے علاقے میں مبین ،لوہاری گیٹ کے علاقے میں شیخ ندیم  کی موٹرسائیکلیں، ڈی ایچ اے کے علاقے  میں عمر حیات کا سامان ،صدر کے علاقے  میں اسحاق  اور  رمضان کا سامان، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں عبدالستار کی نقدی وغیرہ، سٹی جلالپور کے علاقے میں  فیاض کا سامان اور شہباز کی بکریاں چوری ہوگئیں،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید