پاکستانی سفارت خانے کے زیرِ اہتمام یورو ایشیا شارٹس 2026 فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
واشنگٹن ڈی سی میں فیسٹیول کا آغاز پاکستان، امریکا، فرانس کے قومی ترانوں کی دھنوں سے کیا گیا، فیسٹیول کے دوران پاکستان اور فرانس کی دو دو شارٹ فلمیں دکھائی گئیں۔
اس موقع پر شرکا سے بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اس ایونٹ کی میزبانی ہماری ثقافتی مکالمے اور تخلیقی تعاون سے وابستگی کا واضح اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان فلموں کے ذریعے ہم پاکستان سے متعلق دقیانوسی تصورات ختم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان ایک قدیم تہذیب ہے لیکن پسماندہ نہیں، پاکستان نے ہمیشہ علم، وسعتِ قلبی اور لبرل ازم کےجذبے کی آبیاری کی ہے۔