بزنس فورم یورپ کے چیئرمین سردار ظہور اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانی اور پاکستان بزنس فورم یورپ بھرپور کردار سر انجام دیتے رہیں گے۔
پاکستانی صحافیوں کی پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ کے ہیڈ آفس میں بزنس فورم یورپ کے چیئرمین سردار ظہور اقبال کے ساتھ ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات 13 اور 14 جون کو فرانس میں ہونے والی پاکستان بزنس فورم فرانس کی 5 سالہ اور پاکستان بزنس فورم یورپ کی 1 سالہ تقریبات کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دی گئی۔
سردار ظہور اقبال جو پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما بھی ہیں، ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ بیرونِ ملک سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام سیاسی سماجی حلقوں میں مقبول ہیں جس کے نتیجہ میں پاکستانی کمیونٹی متحد ہے اور بزنس فورم بڑی کامیابی کے ساتھ آگے کی طرف بڑھ رہا جس کی کارگردگی اور تفصیلات 2 روزہ اجلاس میں بتائی جائیں گی۔
سردار ظہور اقبال نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے معاشی اور اقتصادی منصوبے کی تائید کرتے ہوئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا تھا۔