• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیس ایکس کا تاریخ کا سب سے بڑا آئی پی او، مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر

کراچی (نیوز ڈیسک) اسپیس ایکس کا تاریخ کا سب سے بڑا آئی پی او، مسک دنیا کے پہلے ٹرلینیئربن گئے۔ کمپنی نے 208کھرب روپے اکٹھے کیے، شیئرز مقررہ قیمت سے 19 فیصد بلند سطح پر بند، مجموعی مالیت 5570 کھرب سے متجاوز، سرمایہ کاروں کا ایلون مسک کے وژن پر غیر معمولی اعتماد کا اظہار، مجموعی دولت3,060 کھرب( 1.1 ٹریلین ڈالر )سے بڑھ گئی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق اسپیس ایکس نے تاریخ کی سب سے بڑی ابتدائی عوامی پیشکش کے تحت 208 کھرب روپے (75 ارب ڈالر) اکٹھے کیے جس کے بعد کمپنی کی مجموعی مالیت تقریبا 5570کھرب روپے (2 ٹریلین ڈالر) سے اوپر ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کو گزشتہ سال تقریباً 5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا، تاہم اس کے باوجود سرمایہ کاروں کا اعتماد کم نہیں ہوا اور اسٹاک میں تیزی برقرار رہی۔ کمپنی کے سی ای او ایلون مسک کے پاس 82 فیصد ووٹنگ پاور موجود ہے، جس سے وہ کمپنی کے اہم فیصلوں پر نمایاں کنٹرول رکھتے ہیں۔ ابتدائی پیشکش میں عام سرمایہ کاروں کے لیے مختص 20 فیصد شیئرز میں سے کئی افراد کو ان کی مطلوبہ مقدار کے مطابق حصص نہیں مل سکے۔ ماہرین کے مطابق اسپیس ایکس کا یہ آئی پی او ٹیکنالوجی اور خلائی صنعت میں ایک اہم سنگ میل ہے جو عالمی مالیاتی منڈیوں اور سرمایہ کاری کے رجحانات پر طویل مدتی اثر ڈال سکتا ہے۔ دوسری جانب اسپیس ایکس کے تاریخی شیئرز اجرا کے بعد ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹرلینیئربن گئے۔اسپیس ایکس نے 75 ارب ڈالر کا ریکارڈ سرمایہ حاصل کر لیا جس کے بعد مسک کی مجموعی دولت 1.1ٹریلین ڈالر سے تجاوزکرگئی۔ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور دیگر کمپنیوں نے دولت میں اضافہ کیا۔سرمایہ کاروں کا مسک کے وژن پر غیرمعمولی اعتمادہے۔
اہم خبریں سے مزید